Advertising

مالیگاؤں شہر سماجوادی صدر کا تنازع حل۔ شہری صدر سے جڑکر بات کریں ( ابوعاصم اعظمی )

Hum Bharat
Wednesday, 16 December 2020
Last Updated 2020-12-16T14:33:49Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں شہر سماجوادی صدر کا تنازع حل۔ شہری صدر سے جڑکر بات کریں ( ابوعاصم اعظمی )



مالیگاؤں شہر میں سماجوادی پارٹی کی صدارت مرحوم زین الدین منصوری کو سونپی گئی تھی اور مرحوم اس ذمہ داری کو بحسن خوبی نبھا بھی رہے تھے۔ لیکن مرحوم کے انتقال کے بعد ایک خلا سی محسوس ہونے لگی اور صدر کی تلاش تیز ہوگئی۔ بالکل آخر مالیگاؤں کے لئے سماجوادی پارٹی کے صدر کے طور پر مرحوم کے چھوٹے بھائی جناب شریف منصوری کو منتخب کیا گیا۔ جناب شریف منصوری بھی مرحوم کے نقشِ قدم پر چلنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ حال ہی میں سماجوادی کے ذمہ داران نے مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے مالیگاؤں میں سماجوادی کی باڈی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہیکہ جس دن سے جناب شریف منصوری کو شہری صدر منتخب کیا گیا اسی دن سے کہیں نہ پرانی باڈی کے لوگ خلل اور دراڈ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جناب شریف منصوری نے اپنی باڈی ممبرس کے ہمراہ ممبئی میں ابوعاصم اعظمی سے ملاقات کی۔ جناب ابو عاصم اعظمی نے اس تعلق سے بالکل صاف طور پر وضاحت پیش کی کہ ہر کوئی سماجوادی کے شہری صدر سے جڑ کر کام کریں۔ اس سلسلے میں ابوعاصم اعظمی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ یاد رہے کہ جس وقت شہر مالیگاؤں میں سماجوادی کے ذمہ داران آئے تھے اس وقت بھی اس بات کا خلاصہ کردیا گیا تھا کہ شہر مالیگاؤں سماجوادی کے صدر جناب شریف منصوری ہیں۔ مقامی سطح پر جو بھی بات ہو وہ شریف منصوری سے رابطہ کریں۔ پھر بھی کچھ لوگ خلل پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے اسی لئے مالیگاؤں شہر سماجوادی صدر جناب شریف منصوری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ابوعاصم اعظمی سے ملاقات کرکے بات کا خلاصہ کیا۔ جس میں شریف منصوری کے ساتھ گڈو کاکار دھولیہ

عقیل شیخ اورنگ آباد 

ساجد وائرمین 

عقیل بھائی ( راجو)

اسلم انصاری 

نفیس احمد 

وسیم شیخ

لڈو بلڈر

رئیس شیخ

طارق بھائی مچھلی والے

صابر بھائی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl