Advertising

سلمان خان پر 376 کا گناہ داخل۔ 32 سالہ کا جنسی استحصال اور دھمکی

Hum Bharat
Monday, 7 December 2020
Last Updated 2020-12-07T12:14:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 سلمان خان پر 376 داخل

 خاتون کا جنسی استحصال اور دھمکی


نامہ نگار شکیل پتر کار ، ہم بھارات



مالیگاؤں ، پولس کنٹرول روم سے تفصیلی معلومات ملی کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن میں 32 سالہ خاتون فریادی (ساکن دیوی کا ملہ کے پیچھے ) نے شکایت کی کہ ملزم سلمان خان عرف راجہ شیخ حسین ساکن دیوی کا ملہ نے 27/11/2020 کو ملزم نے فریادی کا پیچھا کرتے ہوئے فریادی کے گھر میں گھس گیا اور دروازہ بند کرکے فریادی سے جسمانی تعلقات قائم کیا اور فریادی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر تونے کسی کو کچھ بتایا تو تیرا کانٹا نکال دوں گا اور جان سے مار ڈالوں گا ۔ اس سنگین معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف 137/2020/376/506 کے تحت معاملے کا اندراج کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی شیخ کے ذمہ کردی ہے۔                                                  


                   جنتادل کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم اور 15 لوگوں پر مقدمہ درج

                  کلکٹر کی لگائی بندش کی خلاف ورزی اور 6 دسمبر کو اذان دینا مہنگا پڑا

مالیگاؤں ، پولس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ سٹی پولس اسٹیشن میں فریادی پولس سپاہی بلا نمبر 2255 ویلاس رمیش سوریہ ونشی نے شکایت کی کہ 6 دسمبر کو شہیدوں کی یادگار سے امبیڈکر پتلا کے درمیان میں ملزم جتنادل کے سیکریٹری اور اس کے 15 ساتھیوں نے بنا اجازت گیر قانونی عوامی ہجوم اکھٹا کیا ۔ گویا ملزم نے ناسک ضلع کلکٹر کے حکم کی لگائی گئی بندش کی خلاف ورزی مرتکب پائے جانے کی پاداش میں 6 دسمبر 2020 کو ملزم نے بابری مسجد شہادت معاملے میں تین بجکر 45 منٹ پر مذکورہ مقام پر اجتماعی اذان دی۔ اس پر سٹی پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف کوڈ اور جماؤ بندی کی قلم کے ساتھ ساتھ ممبئی پولس ایکٹ 188/37/1/135/1000/68/2020 کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی وساوے کے حوالے کردی ہے۔ کل ملا کر یہ کہ مستقیم دگنیٹی اور ساتھیوں کو اذان دینا مہنگا پڑ گیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl