- تین ہزار کی 6 گائے 4 چوری
- مالیگاؤں (شکیل پترکار ہم بھارت) تعلقہ پولس اسٹیشن میں 33 سالہ فریادی دیپک رام سنگہٓھ پوار نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نا معلوم چور ملزم نے فریادی اور اس کے گواہ کی مالکانہ حق کی 43 ہزار مالیات کی 6 گائے کو پترے کے شیڈ میں ڈوری سے بندھی گائے کو ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہوئے چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولس نے چوری معاملہ میں نا معلوم کے خلاف چوری کی قلم 378/561/2020 کے تحت معاملے کا اندراج کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی پولس نائک بلا نمبر 22789 تڑکے کے سپرد ہے۔
- کسمبا روڈ سے 25 ہزار کی ہانڈا چوری
- مالیگاؤں ، دیانہ و رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں 32 سالہ فریادی سندیپ وسنت شندے دھندہ ( مزدوری) ساکن گرام پنچایت دیانہ نے شکایت کی کہ کسی نا معلوم چور ملزم نی فریادی کی 25 ہزار مالیات کی اسپلنڈر ہانڈا گاڑی نمبر ایم ایچ 15/ 9633 کو نارائن کاشی ناتھ شندے کی شراب کی دوکان کے باہر گیٹ پر کسمبا روڈ سے ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہوئے چوری کرکے رفو چکر ہوگیا۔
- سائنہ بدرک شیوار میں تین نا معلوم نے بندوق کی نوک پر 20لاکھ کی چوری کی
- مالیگاؤں ۔ مقامی پولس کنٹرول روم سے تفصیلی جانکاری موصول ہوئی کہ تعلقہ پولس اسٹیشن میں 44 سالہ فریادی سنیل شراون چودھری دھندہ ( کپاس خرید و فروخت ) کسان ساکن لوڑھے تعلقہ چالس گاؤں ضلع جلگاؤں شکایت کی کہ تین نا معلوم ملزم جن کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ( ایک کو چھوٹی داڑھی ،مکمل نام و پتہ معلوم نہیں ) نے گذشتہ دنوں شام میں 6:45 بجے کے درمیان میں مالیگاؤں سے چالیس گاؤں جانے والے راستے پر سائنہ بدرک شیوار ، شیخ محمد فاروق کے کھیت ، گٹ نمبر 75 روڈ پر فریادی اور اس کا گواہ موٹر سائیکل پر بیگ میں بیس لاکھ 6 ہزار دو سو کی نقدی کو لیکر جارہے تھے تبھی تین نامعلوم لوگوں نے پیچھے سے موٹر سایئکل لاکر لکڑی ڈنڈوں سے فریادی کے ہاتھ کمر اور کاندھے کے ساتھ ساتھ گواہ کے سر اور نیچے کے حصے پر وار کرکے گرا دیا ۔ اور پستول ( بندوق ) بتاکر فریادی اور گواہ کے قبضہ سے زبردستی لاکھوں کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔
- اس معاملے کی جانکاری ملتے ہی شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی ، ڈی وائے ایس پی اور تعلقہ پی آئے نے جائے مقام کا معائنہ کیا۔ تفصیل میں بتایا گیا کہ پانچ سو کی دو سو نوٹ ایک سو کی سو نوٹ اسی کے ساتھ ہی پچاس اور دیگر نوٹیں بیگ میں رکھی تھں ۔ مذکورہ واردات پر پولس نے ملزمان کے خلاف آرم ایکٹ اور جبری چوری کی قلم 394/34/3/25/562/2020 کے تحت معاملے کا اندراج کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی ہیمنت پاٹل کے حوالے کی۔