Advertising

جنتادل کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی اور 15 لوگوں پر مقدمہ درج

Hum Bharat
Monday, 7 December 2020
Last Updated 2020-12-07T14:49:32Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


 جنتادل کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم دگنیٹی اور 15 لوگوں پر مقدمہ درج
             
    کلکٹر کی لگائی بندش کی خلاف ورزی اور 6 دسمبر کو اذان دینا مہنگا پڑا

مالیگاؤں ( شکیل پتر کار ،ہم بھارت) پولس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ سٹی پولس اسٹیشن میں فریادی پولس سپاہی بلا نمبر 2255 ویلاس رمیش سوریہ ونشی نے شکایت کی کہ 6 دسمبر کو شہیدوں کی یادگار سے امبیڈکر پتلا کے درمیان میں ملزم جتنادل کے سیکریٹری اور اس کے 15 ساتھیوں نے بنا اجازت گیر قانونی عوامی ہجوم اکھٹا کیا ۔ گویا ملزم نے ناسک ضلع کلکٹر کے حکم کی لگائی گئی بندش کی خلاف ورزی مرتکب پائے جانے کی پاداش میں 6 دسمبر 2020 کو ملزم نے بابری مسجد شہادت معاملے میں تین بجکر 45 منٹ پر مذکورہ مقام پر اجتماعی اذان دی۔ اس پر سٹی پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف کوڈ اور جماؤ بندی کی قلم کے ساتھ ساتھ ممبئی پولس ایکٹ 188/37/1/135/1000/68/2020 کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی وساوے کے حوالے کردی ہے۔ کل ملا کر یہ کہ مستقیم دگنیٹی اور ساتھیوں کو اذان دینا مہنگا پڑ گیا۔

سٹی پولس اسٹیشن کے نئے  پی آئی سنجے مہا جن نے عہدہ کا چارج لیا 

مالیگاؤں  (شکیل پتر کار ) پولس کنٹرول روم احاطہ میں واقع سٹی پولس اسٹیشن ( مالیگاؤں شہر کا اولین پولس اسٹیشن ) کے پی آئی دیشمکھ کا تبادلہ ہوجانے کے بعد نندور بار سے آئے نئے پی آئی سنجے مہاجن نے آج ہی اپنے عہدہ کا چارج لے لیا ہے۔ نمائندہ سے ملاقات کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ تیس سالہ خدمات جاری ہے۔ اس سے قبل موصوف اکولہ ، بلڈانہ اور واسی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شہروں میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ موصوف نے بتایا کہ سٹی پولس اسٹیشن کی  حدود میں اپن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے گی۔ 


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl