Advertising

بلیک اینڈ وہائٹ کے مصنف کی "تاثیر" کا جشنِ اجرا

Hum Bharat
Tuesday, 24 November 2020
Last Updated 2021-02-02T06:14:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
مورخہ 27 نومبر بروز جمعہ رات 09:09 بجے اسکس ہال میں اپنے اولین افسانوی مجموعہ بلیک اینڈ وہائٹ پر مہاراشٹر اور اترپردیش اردو اکیڈمی سے انعام پانے والے شہر مالیگاؤں کی افسانوی دنیا کے معروف افسانہ نگار و شاعر محترم طاہر انجم صدیقی صاحب کے اولین شعری مجموعہ "تاثیر" کے اجرا کی تقریب کا انعقاد مالیگاؤں کی مشہور علمی، سیاسی اور صنعتی شخیت محترم جمیل کرانتی صاحب کی صدارت میں کیا جارہا ہے. اس باوقار جشنِ اجرا کی نظامت کا فریضہ الکبیر انگلش میڈیم اسکول کے ہیڈ ماسٹر محترم نورالدین صاحب انجام دیں گے جبکہ افتتاحی کلمات کی ادائیگی کے لئے آل انڈیا ریڈیو جلگاؤں سے جاوید انصاری صاحب تشریف لائیں لانے والے ہیں. شمع فروزی محترم سعید احمدصدیقی صاحب، عتیق عبدالعزیز صاحب اور رخسانہ طاہر صاحبہ کے ہاتھوں عمل میں آئے گی.
"تاثیر" کے سرورق کی نقاب کشائی محترم طاہر انجم صدیقی صاحب کے تین اساتذہ کرام عبدالرزاق فاروقی، ڈاکٹر الیاس صدیقی اور ڈاکٹر اقبال برکی صاحبان کے ہاتھوں عمل میں آئے گی جبکہ علمی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت، چیئر من اقرا فاؤبڈیس ڈاکٹر عبدالکریم سالار کے ہاتھوں "تاثیر" کا اجرا عمل میں آئے گا. "تاثیر" کے شاعر اور شاعری کے تعلق سے ادیب، شاعر اور محقق محترم ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی صاحب، محترم ڈاکٹر محمد حسین مشاہد صاحب، محترم احتشام اطہر نعیمی صاحب اور محترم وسیم عقیل شاہ صاحب اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ صاحبِ کتاب کے تعارف کا فریضہ محترم عمران جمیل صاحب انجام دیں گے. اسٹیج کی شان بڑھانے کے لئے ممبئی سے سید شعیب ہاشمی صاحب(ایگزیکیٹیو آفیسر مہاراشٹر اردو اکیڈمی) ،محترم ڈاکٹر سلیم شہزاد صاحب، محترم ڈاکٹر فارانی سعید احمد صاحب، محترم سرفراز مہدی حسن صاحب، محترم سمیع اللہ انصاری صاحب، محترم عبدالحمید شیخ صاحب، محترم سراج دلار صاحب، محترم رضوان عبدالمطلب شیخ صاحب(چیئرمن خاتون ایکیشنل سوسائٹی)، محترم ظییر قدسی، محترم مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب، محترمہ ساجدہ نہال واحدہ صاحبہ، محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ (میئرمالیگاؤں میونسپل کارپوریشن) اس جشنِ اجرا میں موجود ہوں گے جبکہ بھساول سے صحیفہءمحبت کے بانی و مشہور شاعر شکیل حسرت اور مدیرِ صحیفہء محبت و شاعر ہارون عثمانی صاحب کی آمد بھی یقینی ہوگی. ان شاء اللہ
اردو کونسل کے صدرواراکین کی جانب سے اردو دوست و ادب نواز حضرات سے گزارش ہے کہ تاثیر کے جشنِ اجرا میں شرکت فرماکر شکریہ ک موقع عنایت فرمائیں.
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl