*مالیگاؤں( پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر گلشن آباد بسم اللہ حجن مسجد کے پاس پچھلے سات سالوں سے پانی کی نکاسی کا معاملہ ہے۔ مسجد کے پیچھے جانب مدرسے میں تقریبا دو سو بچے دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ محلے میں کانگریس کے کارپوریٹر ہیں لیکن کوئی بھی کام کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ اسلم انصاری اور نعیم پٹیل بھی اسی پینل میں ہیں لیکن مسئلہ جو کا توں۔ گلی کے کچھ لوگ جن کا آدھا گھر اتی کرمن پر بنا ہے وہ سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے پانی کی نکاسی
کو جگہ دینے تیار نہیں
۔
ایسے حالات میں 22/11/2020 مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کو گلشن آباد میں طلب کیا گیا ۔ ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے دو سے تین مرتبہ وزٹ کرنے کے بعد حالات ، مسئلہ اور کام کو سمجھتے ہوئے یہ عزم کیا کہ ایک سے دو ہفتوں کے اندر نیا پائپ ڈال کر انڈر گراؤنڈ بناکر اس پریشانی کو دور کیا جائے گا ۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب محلہ والے اسلم انصاری اور کانگریس کے دیگر کارپوریٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ نے ایم آئی ایم کو ووٹ دیا تھا ۔ حالانکہ یہی لوگ پورے شہر میں ترقی کا ڈھنڈھورا پیٹ رہے ہیں اور خود کے گریبان داغ دار ہیں۔ محلے میں بے انتہا مسائل ہیں۔
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہریان اور سیاسی لیڈران سے گذارش کرتی ہے کہ سیاسی و آپسی اختلافات بھول کر عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ ورنہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ تو مسلسل سرگرم ہے ہی۔
گلشن آباد میں وزٹ کے وقت ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والے ، نائب صدر عمران راشد، ترجمان اسامہ اعظمی، پروفیسر حبیب الرحمن، پروفیسر وسیم موسی، صابر ماسٹر موبائل والے، ابوذر غفاری، ندیم پلمبر، مدثر بھائی، زید انجینئر ۔ایم ڈی ایف کے دیگر فعال اراکین اور ساکنین محلہ موجود تھے
Home
› Malegaon Development Front
› MDF
› National and International
› Urdu
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے سات سال پرانے مسئلہ کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے سات سال پرانے مسئلہ کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا
Tuesday, 24 November 2020
Last Updated
2020-11-24T08:02:36Z
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Ad
Trending Now
-
اردو کتاب میلہ کا چھٹا دن مالیگاؤں (پریس ریلیز) زبان، تہذیب و ادب بقا اور شاعری کا ذوق رکھنے والے اہل ادب و اہل علم حضرات کی سماعتوں میں ا...
-
पूर्व पीएम मनमोहन सिंह का 92 की उम्र में निधन, प्रियंका गांधी अंतिम दर्शन को AIIMS पहुंचीं पूर्व प्रधानमंत्री मनमोहन सिंह का गुरुवार रात नि...
-
مالیگاؤں(ہم بھارت) شہر میں قاتلانہ حملوں کی واردات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔ معمولی باتوں کو لیکر بڑے بڑے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ اسی طر...
-
لعنت ہے ایسی بہادری پر جس کی وجہ سے کوئی عورت روئے میں پہلوان ہوں میں اس کو پچھاڑ سکتا ہوں میں اُس کو پچھاڑ سکتا ہوں ارے اپنے نفس کو پچھاڑ ک...