مالیگاؤں(پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر میں دن بدن گندگی اور مسائل کے انبار میں اضافہ نظر آرہا ہے ۔ جن لیڈران کو یہ مسائل حل کرنے چاہئے وہ اس پر صرف سیاست کرتے ہوئے الیکشن آنے کا انتظار کررہے ہیں ۔ لیکن جس دن سے ایم ڈی ایف(مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ ) میدان میں آئی ہے اسی دن سے عوامی مسائل حل کرنے میں سرگرم ہے۔
شہر میں اگر کسی سیاسی شخص نے چھوٹا سا بھی کام کیا تو وہ اخبارات کے ذریعے شور مچاتا ہے ۔لیکن ایم ڈی ایف خاموشی سے مسلسل عوامی مسائل کو حل کرنے میں سرگرم ہے۔مبارک پورا پوار واڑی میں کانٹے دار جھاڑیاں کافی بڑھ چکی تھی ۔جس میں زہریلے جاندار افزائش پارہے تھے۔ بچوں اور عوام خطرہ محسوس ہورہا تھا ۔اس معاملے میں ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے 11/11/2020 کو پربھاگ ادھیکاری کو لیٹر دیتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی ۔ اس لیٹر پر عمل در آمد کرتے ہوئے 12/11/2020 جے سی بی مشین کے ذریعے جھاڑیوں کو صاف کیا گیا جس پر عوام نے اطمنان کا سانس لیا۔ اسی طرح کچھ دنوں سے عبداللہ نگر بی میں پاور ڈی پی کی شکایت تھی۔ جس پر ایم ڈی ایف نے 18 نومبر کو سٹانہ ناکہ ای اسکٹر آفس پر ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم دیا ۔اس پر بھی فورا ایکشن لیتے ہوئے 19 نومبر کو مسئلہ حل کیا گیا۔
اس کے علاوہ 20 نومبرکو عبداللہ نگر بی میں ایم ڈی ایف کی کوششوں اور رہنمائی میں مچھروں کی گیلی اور سوکھی دوا مروائی گئی۔ اور 21 نومبر کو صاف صفائی بھی کروائی گئی۔یہ تمام مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے وہ کام ہیں جو عوامی مفاد میں کئے گئے ۔
ایم ڈی ایف کی ایمانداری بلند حوصلہ اور مسلسل سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے شہر کا بڑا طبقہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ سے جڑ رہا ہے۔
ان تمام کاموں کے دوران مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا، نائب صدر عمران راشد، ترجمان اسامہ اعظمی، پروفیسر وسیم موسی صابر ماسٹر، ابوذر غفاری، ندیم پلمبر ، مدثر بھائی، ببو ماسٹر، زید انجینئر، رئیس عثمانی،شاہد بشر ، قاسم بھائی، رضوان بھائی، زاہد ماموں ، میزان ، عبید بھائی اور دیگر فعال اراکین موجود تھے ۔