Advertising

مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے شہرکے بزرگ و سینئر صحافیوں کی صحافتی خدمات کا اعتراف و استقبال

Hum Bharat
Tuesday, 3 November 2020
Last Updated 2020-11-03T17:17:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
نئے صحافیوں کی سینئر صحافیوں نے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی 
صحافت ایک اہم زمہ داری ہے  (عبد5الحی انصاری, انقلاب ممبئی) 

غیر جانبدار رہو اور ٹھپ والے صحافی مت بنو (احتشام انصاری, ہم آپ ممبئی)

صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے مگر صحافیوں کیلئے کوئی سرکاری سہولیات میسر نہیں (یوسف رانا, ممبئی اردو ٹائمز)

پرنٹ میڈیا کے ساتھ یوٹیوب, بلاگ اور پورٹل بھی صحافتی شعبہ میں کار آمد ہیں (منصور اکبر, ایم بی سی مالیگاؤں)

مالیگاؤں(پریس ریلیز ) مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کے زیر اہتمام شہر کے تمام بزرگ و سینئر صحافیوں کا استقبال کیا گیا. نیز ان کی بے لوث صحافتی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا.  وہیں حملہ مرحوم صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا. 

اس تقریب میں جہاں شہر کے سینئر صحافیوں نے نئے میڈیا نمائندوں کو اصول و ضوابط ،صحافتی قوانین ،مثبت پہلوں ،عوامی مفاد،غیر جانبداری ،زبان وبیان سے متعلق ہدایت و رہنمائی کی. جدید زمانے کے مطابق چل رہے نئے صحافیوں کی قانونی حیثیت و رہنمائی پر روشنی بھی ڈالی گئی. صحافت کے نئے ذرائع ابلاغ جیسے یوٹیوب,  بلاگ اور پورٹل کا صحیح سمت استعمال کر سچائی کو پیش کرنا اور جمہوریت کے چوتھے ستون کو مضبوط کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا.

اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی بمبئی سے تشریف لائے جناب عبدالحئی صاحب ،دھولیہ اردوپتر کار سنگھ کے صدر توّاب انصاری، بمبئی میں صحافتی خدمات انجام دینے والے یوسف رانا کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ ان حضرات سمیت احتشام انصاری ،احسان الرّحیم سر،زاہد اختر دیوان عام ،جمیل پینٹر ،نسیم احمد (مالیگائوں نیوز)،لقمان انصاری ،مشتاق محاذ،ہریش مارو (پربندھ بھومی) وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔

اس پروگرام کی نظامت جناب منصور اکبر نے بخوبی نبھائی. جب کہ محمود احمد نشاط نیوز ،نعیم دانش،ڈسپلین ،سیّد زاہد روزنامہ،سلیم جہانگیر ،اشفاق صدیقی ،ابراہیم انصاری یوتھ آرگن،شکیل حنیف سر،سیّد علیم سکاڑ،مجاہد رکشا والےریاض فیمس وغیرہ بھی مخلصانہ طریقے سے شریک رہے۔
مالیگاؤں شہر میں نصف سے صحافتی خدمات انجام دینے والے زبان داں بزرگ صحافی جناب عبداللطیف جعفری (شامنامہ)نے مشفقانہ صدارت فرمائی اور فکر انگیز خطبہ صدارت سے نوازوہی تمام صحافیوں میں ہم آہنگی ہونے بعد آئندہ مثبت صحافت کے ذریئعےعوامی مسائل کو لیکر متحدہ طور پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl